*میری عزیز بہن...*

 السلام علیکم

 *یہ خط تمہارے لیے ہے...* 

ہاں، تمہارے لیے 

جو دن رات خود کو دوسروں سے کم تر محسوس کرتی ہو،

جو اپنے ماں باپ کی آنکھوں میں چھپی شرمندگی دیکھ کر اندر ہی اندر ٹوٹ جاتی ہو،

جو ہر دعا کے بعد خاموشی میں رب سے گلہ کرتی ہو:*"یا اللہ! سب کو دے دیا، مجھے کیوں روکے رکھا؟"* 

❣️ *سب سے پہلے ایک بات سن لو:* 

تم ناکام نہیں ہو۔تم کمزور نہیں ہو۔اور تم کسی پر بوجھ نہیں ہو۔تمہارا اکیلا ہونا، تمہاری تقدیر کی تاخیر،یہ اللہ کی طرف سے عذاب نہیں...بلکہ محبت کی تاخیر ہے۔

🌸 *رب کی حکمت کو سمجھو...* جس طرح ایک ماں اپنے بچے کو کھانا اس وقت دیتی ہے،

جب وہ ہضم کرنے کے قابل ہو،

اسی طرح تمہارا رب بھی تمہیں تمہارا نصیب اس وقت دیتا ہے،

جب تمہارا دل، عقل، اور زندگی اسے سنبھالنے کے قابل ہو جائے۔

❓ *تو کیا شادی میں دیربےبرکتی ہے؟* 

نہیں!دیر صرف وقت کی ہوتی ہے —نہ کہ عزت یا محبت کی۔

🌟 *نظریں ان ہستیوں پر رکھو...* حضرت خدیجہ رضی اللہ عنہا کو دیکھو... حضرت مریم علیہا السلام کودیکھو...کسی کو شوہر ملا،

کسی کو اکیلا رب کا قرب...

مگر دونوں نے دنیا کی تاریخ بدل دی۔🕊️ 

جاری ہے

Comments

Popular posts from this blog

Mohabbat

Darud e pak

نیکی